بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

ٹرمپ کی اپنی بیٹیوں کے سسرالیوں پر نوازشات، دوسرے سمدھی کو بھی حکومتی عہدہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو کابینہ کو تشکیل دینے میں مصروف ہیں اب انہوں نے اپنے دوسرے سمدھی کو بھی حکومتی عہدہ دے دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی چھوٹی بیٹی ٹفنی کے سسر اور اپنے لبنانی نژاد سمدھی مسعد بولس عرب اور مشرق وسطیٰ کے لیے اپنا مشیر نامزد کر دیا ہے۔

مسعد بولس جو ٹرمپ کی دوسری بیٹی ٹفی کے شوہر مائیکل بولس کے والد ہیں۔ وہ حزب اللہ کی اتحادی مسیحی جماعت کے قریب سمجھے جاتے ہیں کیونکہ مسیحٰ جماعت کے سربراہ سلیمان فرنجیہ ان کے ذاتی دوست ہیں۔

- Advertisement -

مسعد بولس نے حالیہ انتخابات میں امریکا کے عرب اور مسلم ووٹرز کو ٹرمپ کی حمایت پر راضی کرنے کے لیے کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے گزشتہ دنوں اپنی بڑی بیٹی ایوانکا کے شوہر جیرڈ کشنر کے والد چارلس کشنر کو فرانس میں امریکا کا سفیر نامزد کیا تھا۔

ٹرمپ کے سمدھی کی فرانس میں بطور امریکی سفیر تقرری

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں