جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد کر دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

جارجیا کے انتخابات میں مداخلت کے الزام پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر پر سال 2020 کے صدارتی الیکشن میں مداخلت سے متعلق مقدمے پر گرینڈ جیوری نے فیصلہ سنا دیا، جیوری نے ایک دن کی سماعت کے بعد ٹرمپ پر فرد جرم عائد کر دی۔

استغاثہ کی جانب سے جارجیا میں 2020 کے انتخابات کے نتائج پلٹنے کے لیے ٹرمپ کی کوششوں پر ثبوت پیش کیے گئے۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ دوران سماعت سابق امریکی صدر کے 18 اتحادیوں پر بھی جارجیا میں 2020 کے انتخابات میں مداخلت کرنے پر فرد جرم عائد کی گئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق امریکی صدر کے خلاف انتخابی دھاندلی کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست عدالت نے مسترد کر دی تھی۔ سابق امریکی صدر کے خلاف وسکونسن کی عدالت میں انتخابی دھاندلی کے مقدمے کی سماعت ہوئی تھی جس میں مقدمہ خارج کرنے کی درخواست کو عدالت نے مسترد کر دیا تھا۔

مذکورہ مقدمے میں مشیگن کے اٹارنی جنرل نے ٹرمپ سمیت 16 ریپبلکنز پر الزامات عائد کیے تھے جن میں سے ایک الزام یہ بھی ہے کہ صدر بائیڈن کی جیت کو بدلنے کے لیے جعل سازی کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ پر 6 جنوری حملے سمیت دیگر مقدمات میں بھی فرد جرم عائد ہو چکی ہے جب کہ وہ آئندہ سال ہونے والے امریکی صدر کے الیکشن لڑنے کا اعلان کر چکے ہیں اور اس کے لیے وہ ریپبلیکنز کی نامزدگی حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں