تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ڈونلڈ ٹرمپ کی روسی ہم منصب کو دورہ امریکہ کی دعوت

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی ہم منصب ولادی میرپیوٹن کو امریکہ کے دورے کی دعوت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں امریکی صدر کی پریس سیکریٹری سارا سینڈرز نے تصدیق کی کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادی میرپیوٹن کوامریکہ کے دورے کی دعوت دی ہے۔

سارا سینڈرز نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ اس دورے کی تیاریاں پہلے ہی سے شروع ہوگئی ہیں۔

خیال رہے کہ 4 روز قبل ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادی میرپیوٹن کے درمیان فن لینڈ کے شہرہیلسنکی میں ملاقات ہوئی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی ہم منصب سے ملاقات کے بعد بیان جاری کیا گیا تھا کہ سنہ 2016 میں امریکا کے صدراتی انتخابات میں روس نے مداخلت نہیں تھی۔

امریکی صدر کا یوٹرن، روس سے متعلق بیان کی تردید کردی

امریکی صدر کے اس بیان پرانہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد انہوں نے روس کی حمایت میں دیے گئے بیان کی تردید کرتے ہوئے امریکا کی خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹ کو تسلیم کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر یوٹرن لیتے اپنے پیغام میں کہا کہ ولادی میر پیوٹن کے ساتھ ملاقات کامیاب رہی اور وہ اگلی ملاقات کا انتظار کررہے ہیں۔

امریکی صدرکا کہنا تھا کہ وہ پیوٹن کے ساتھ دوسری ملاقات چاہتے ہیں، تاکہ پہلی ملاقات میں طے کردہ امور پرعمل درآمد کا آغاز ہو سکے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -