جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ایسا ہوسکتا ہے کہ جمال خاشقجی کے قتل کا حکم سعودی ولی عہد نے دیا ہو، ڈونلڈ ٹرمپ

اشتہار

حیرت انگیز

واشگنٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایسا ہوسکتا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا حکم سعودی ولی عہد نے دیا ہو۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی صحافی کے قتل کے معاملے پر امریکی حکام حتمی رپورٹ تیار کرنے میں مصروف ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ حتمی رپورٹ منگل تک آجائے گی، جو ہوا بہت برا ہوا ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سی آئی اے کی رپورٹ قبل ازوقت ہے حتمی رپورٹ آنے تک کچھ نہیں کہہ سکتے مگر ایسا ہوسکتا ہے کہ قتل کا حکم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دیا ہو۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ سی آئی اے نے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ جمال خاشقجی کے قتل کا حکم سعودی ولی عہد نے دیا جبکہ سعودی عرب نے سی آئی اے سے منسوب دعویٰ مسترد کردیا تھا۔

یہ پڑھیں: خاشقجی قتل، امریکا نے 17 سعودی حکام پر پابندی لگا دی، اثاثے بھی منجمد

یاد رہے کہ امریکا نے جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث 17 سعودی حکام پر پابندی عائد کرتے ہوئے ان کے اثاثے منجمد کردئیے تھے۔

خیال رہے کہ 2 اکتوبر میں سعودی صحافی جمال خاشقجی استنبول میں سعودی سفارت خانے گئے تھے جہاں انہیں قتل کردیا گیا تھا۔

بیس اکتوبر کو سعودی عرب نے باضابطہ طور پر یہ اعتراف کیا تھا کہ صحافی جمال خاشقجی کو استنبول میں قائم سفارت خانے کے اندر جھگڑے کے دوران قتل کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں