اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ٹرمپ نے وکی لیکس کے بانی کو معافی کیلیے کیا پیشکش کی؟

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : مواخذے کے بعد امریکی صدر کو ایک اور مشکل میں پھنس گئے ، وکی لیکس کےبانی جولین اسانج کےوکیل نے ٹرمپ پر موکل کو معافی کی پیشکش کاالزام لگادیا۔

تفصیلات کے مطابق جولین اسانج کے وکیل نے دعوی کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ان کے موکل کو پیش کش کی تھی کہ اگروہ بیان دیں کہ ہیلری کلنٹن کی لیک ای میلز کے پیچھے روس کاہاتھ نہیں توان کو معافی مل سکتی ہے۔

وکیل نے دعوی کیا کہ 2017 میں کانگریس کے رکن نے صدر کی ہدایت پر جولین اسانج سے ملاقات کی تھی اور جولین اسانج کو معافی کی پیشکش کی۔3

دوسری جانب وائٹ ہاوس نے بیان کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے ، پریس سیکریٹری اسٹیفنی گریشم نے کہا یہ ایک من گھڑت کہانی اورمکمل جھوٹ ہے، جولین اسانج امریکا کی جاسوسی کے الزام میں برطانوی جیل میں قید ہیں اورامریکہ حوالگی کے خلاف مقدمےکا دفاع کررہے ہیں۔

گذشتہ سال جون میں برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید نے وکی لیکس کے شریک بانی جولین اسانج کو امریکا کے حوالے کرنے کی درخواست پر دستخط کئے تھے۔

مزید پڑھیں : برطانیہ کا جولین اسانج کو امریکا کے حوالے کرنے کا فیصلہ

یاد رہے کہ برطانوی عدالت نے وکی لیکس کے شریک بانی جولین اسانج کو ضمانت کی شرائط کی خلاف ورزی کرنے پر رواں ماہ کے آغاز پر 50 ہفتے قید کی سزا سنائی تھی۔

خیال رہے کہ اپریل 2017 میں وکی لیکس نے انکشاف کیا تھا کہ امریکی سیکورٹی ایجنسی نے پاکستان کے موبائل سسٹم کی ہیکنگ کی، ہیکنگ کے لئے مختلف سائبر ویپنز استعمال کئے تھے۔

امریکی ایجنسی این ایس اے کئی عالمی رہنماؤں کی جاسوسی کے لئے وائر ٹیپنگ اور دیگر سائبر ہتھیار استعمال کرتی رہی ہے جبکہ وکی لیکس نے سیکڑوں مختلف نوعیت کے سائبر ہتھیاروں کا بھی انکشاف کیا ہے ، اُن میں پاکستانی موبائل سسٹم کی ہیکنگ کے لئے این ایس اے کی کوڈ پوائنٹنگ بھی شامل تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں