ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

صدر منتخب ہوتے ہی غیرقانونی تارکین وطن کوملک بدرکردوں گا،ڈونلڈٹرمپ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : ریپبلکن جماعت کےصدارتی امیدوار ڈونلڈٹرمپ کا کہنا ہے کہ صدر منتخب ہونے کی صورت میں وہ فوری طور پر امریکا سے غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کے عمل کا آغاز کر دیں گے۔

امریکی ریاست آئیووا کے شہر دی موین میں انتخابی مہم کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ریپبلکن جماعت کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ صدر منتخب ہونے کی صورت میں فوری طور پر غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کردوں گا اور ملک میں ایگزٹ اور انٹری کے لیے ٹریکنگ سسٹم نافذ کیا جائے گا، نئے نظام کے تحت ویزا ختم ہونے کے بعد قیام کرنے والوں کی نشاندہی ہوسکے۔

ٹرمپ نے اوباما انتظامیہ پر مجرمانہ پس منظر رکھنے والے ہزاروں تارکین وطن کو جیلوں سے رہا کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔


 مزید پڑھیں : امریکی صدر اوباما اور ہیلری کلنٹن داعش کے بانی ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ


ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایک ایسا ادارہ قائم کیا جائے گا، جو الیکٹرانک طریقے سے یقینی بنائے گا کہ غیرقانونی تارکین وطن کوئی مراعات حاصل نہ سکیں۔

اس سے قبل بھی ڈونلڈ ٹرمپ  تارکین وطن کے خلاف متعدد بار بیانات دے چکے ہیں، انکا کہنا تھا  منتخب ہونے پر وہ تارکین وطن کی جانچ پڑتال کے عمل کو انتہائی سخت کر دیں گے۔


 مزید پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ کا تارکین وطن کی سخت جانچ پڑتال کا مطالبہ


یاد رہے کہ ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر بارک اوباما اور ہیلری کلنٹن کو داعش کا بانی قرار دے چکے ہیں۔

آئندہ نومبر کے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کا مقابلہ ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن سے ہوگا۔ نیا امریکی صدر اگلے برس بیس جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائے گا۔


 مزید پڑھیں :  ڈونلڈٹرمپ نے امریکا میں مسلمانوں کی آمد پر پابندی کا مطالبہ کردیا


واضح رہے کہ ری پبلکن متوقع صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی لگانے اور امریکا میں رہائش پذیر مسلمانوں کی جانچ پڑتال سخت کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں