تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ڈونلڈ ٹرمپ نےتوہین عدالت کےمجرم کومعاف کردیا

نیویارک : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایریزونا ریاست کے سابق شیرف جو آرپائیو کو معاف کردیا جن پر توہین عدالت کا جرم ثابت ہوگیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ایریزونا کے سابق شیرف 85 سالہ جو آپائیو کو اس وقت عدالت کی جانب سے مجرم قرار دیا تھا جب انہوں نے تارکین وطن کی نگرانی کرنے کے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی تھی۔ انہیں رواں سال اکتوبر میں سزادی جانی تھی۔

جو آرپائیو نے ڈونلڈ ٹرمپ کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدراوباما کے دورکی باقیات کی جانب سے انہیں سیاسی نشانہ بنایا گیا تھا۔

ایریزونا کے سابق شیرف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔

جو آرپائیو نے کہا کہ میں کہیں نہیں جارہا تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ وہ آئندہ شیرف کا انتخاب لڑیں گے یا نہیں۔

خیال رہے کہ جو آرپائیو 2016 میں ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران کئی بار نظر آئے تھے۔

امریکی صدر نے کہا کہ مجھے بتاتے ہوئے بے حد خوشی ہورہی کہ میں 85 سالہ جو آرپائیوکو معاف کردیا ہے۔

انہوں نےکہا کہ آرپائیو نے شیرف کی حیثیت سے عوام کو جرم اور غیر قانونی تارکینِ وطن سے بچانے کے لیے خدمات سرانجام دیں۔

واضح رہے کہ جو آرپائیوکو 2011 میں تارکین وطن کی نگرانی کے حوالے سے عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کا مرتکب قراردیا گیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -