بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

ہیلری کلنٹن کے مقابلے ٹرمپ کی مقبولیت میں 15 پوائنٹس کی کمی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں دن بدن کمی آتی جارہی ہے، تازہ ترین جائزوں کا کہنا ہے کہ ہیلری کلنٹن کے مقابلے میں ٹرمپ کی مقبولیت پندرہ پوائنٹس کم ہوگئی ہے۔

مسلمانوں کی مخالفت کے بَل پرامریکی صدر بننے کے خواب دیکھنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی کشتی ڈولنے لگی ہے، اپنی ہی پارٹی کے سینئر رہنماؤں کی کڑی تنقید اور مسلمان امریکی فوجی کے خاندان کے خلاف گھٹیا بیانات نےٹرمپ کی مقبولیت تیزی سے گھٹا دی۔

تازہ جائزوں کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کو سینتالیس اور ٹرمپ کو بتیس فیصد عوامی حمایت حاصل ہے۔


 

مزید پڑھیں : ہیلری کلنٹن داعش کی بانی اور اوباما بدترین صدر ہیں، ٹرمپ


 

 

پورٹ لینڈ میں انتخابی ریلی سے خطاب کے لئے ٹرمپ پہنچے تو مظاہرین نے امریکی آئین کی کاپیاں لہرا کر ٹرمپ کے خلاف احتجاج کیا، ہار کا خدشہ ٹرمپ کو ستانے لگا تو انتخابات میں دھاندلی کے خدشے کا شو مچا دیا۔

ٹرمپ نے دھاندلی کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ آٹھ نومبر کو ہمیں مزید ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ انتخابات میں دھاندلی ہوگي اور مجھے امید ہے کہ رپبلکن اس پر گہری نظر رکھ رہے ہیں نہیں تو یہ الیکشن ہم سے چھین لیا جائے گا۔

دوسری جانب امریکی صدربراک اوباما نے دھاندلی کے الزامات کومضحکہ خیز قراردیا۔


 

مزید پڑھیں: ڈونلڈٹرمپ نے اپنی حریف ہلیری کلنٹن کو ’شیطان‘ قرار دیدیا


 

انھوں نے کہا کہ مقابلہ ختم ہونے سے پہلے کسی کوالزام لگاتے نہیں دیکھا، ڈونلڈٹرمپ کے دھاندلی کے الزامات کوکوئی سنجیدگی سےنہیں لےگا۔ انکا کہنا تھا کہ صدارتی انتخابات میں دھاندلی ہوئی تومحکمہ انصاف حرکت میں آئےگا۔

یاد رہے کہ  ڈونلڈ ٹرمپ نے اوباما کو بدترین صدر قرار دیا اور کہا کہ ہیلری کلنٹن داعش کی بانی ہیں، انہیں اس پر ایوارڈ ملنا چاہیے۔ہیلری کلنٹن کی کمزور پالیسیوں اور نا اہلی کے باعث داعش کو مضبوط ہونے کا موقع ملا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں