پیر, جون 24, 2024
اشتہار

وائٹ ہاؤس میں پہلے ہی دن سرحدیں بند کر دیں گے، ٹرمپ کا ووٹرز سے ایک اور وعدہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ووٹرز سے تاریخ کے سب سے بڑے ڈیپورٹیشن آپریشن کا وعدہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدارتی امیدواروں کی دوڑ میں سب سے آگے رہنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ووٹرز سے ایک اور وعدہ کر لیا ہے، انھوں نے کہا کہ وائٹ ہاؤس میں اپنے پہلے ہی دن امریکی سرحدیں بند کر دیں گے۔

انھوں نے ڈیٹرائٹ میں ووٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا امیگریشن بحران کے باعث ڈیپورٹیشن کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے، میں منتخب ہو کر امریکا کو دوبارہ عظیم ملک بناؤں گا۔

- Advertisement -

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی ووٹرز کی اکثریت امیگریشن بحران کے حل کے لیے ووٹ دے گی، تاہم دوسری طرف بائیڈن انتظامیہ نے تنقید کی ہے کہ ٹرمپ کی گزشتہ امیگریشن پالیسی انسانی حقوق کے خلاف تھی۔

ٹرمپ نے اس سے قبل فاکس اینڈ فرینڈز کے ایک حالیہ انٹرویو میں بھی ایک وعدہ کیا، جب ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ صدر جان ایف کینیڈی، 9/11، اور جیفری ایپسٹین کے قتل سے متعلق سرکاری فائلوں کو ڈی کلاسیفائی کریں گے؟ تو ٹرمپ نے کہا ہاں۔

صدر جو بائیڈن اپنی مہم میں ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہتے آ رہے ہیں کہ وہ نہ صرف اپنے ووٹرز سے وہ کچھ کہہ رہے ہیں جو وہ سننا چاہتے ہیں، بلکہ ٹرمپ بند دروازوں کے پیچھے امیر کاروباری لوگوں سے بھی وعدے کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں