نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی دوسری صدارت مدت کے پہلے دن کیا کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو عہدہ سنبھالیں گے، ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران ٹی انٹرویو میں ایک دن کے لیے ’آمر‘ بننے کا عہد کیا تھا۔
فاکس نیوز کے اینکر نے ٹرمپ سے سوال کیا تھا کہ آپ پہلے دن کیا کریں گے؟
اینکر نے ٹرمپ سے پوچھا کہیں آپ ڈکٹیٹر تو نہیں بنیں گے؟ ٹرمپ نے جواب میں کہا کہ نہیں پہلے دن کے علاوہ ڈکٹیٹر نہیں بنوں گا۔
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدرشی جن پنگ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دنیا کو امن دینے پر گفتگو کی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ چینی صدر کے ساتھ ٹیلی فون کال پر اچھی گفتگو ہوئی ہے دنیا کو پُرامن بنائیں گے توقع ہےہم مل کربہت سےمسائل حل کرلیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور چین مستقبل میں مختلف مسائل کو حل کرنےکیلئے مل کر کام کریں گے چینی صدر اور میں دنیا کو مزید پرامن اور محفوظ بنانےکیلئے ہرممکن کوشش کریں گے۔
جمعہ کو یہ کال ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی سے تین دن پہلے سامنے آئی ہے جنہوں نے چینی درآمدات پر 60 فیصد تک کے بھاری محصولات عائد کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا تھا کہ یہ میری توقع ہے کہ ہم مل کر بہت سے مسائل کو حل کریں گے اور فوری طور پر شروع کریں گے، ہم نے تجارت، فینٹینیل، ٹک ٹاک اور بہت سے دوسرے موضوعات پر توازن قائم کرنے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
"صدر شی اور میں دنیا کو مزید پُرامن اور محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔”