بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

برف پگھل گئی، امریکی و شمالی کوریائی سربراہان میں ملاقات کی تاریخ طے، ٹرمپ کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکہ اور شمالی کوریا کے مابین جمی برف پگھلنے کا وقت آگیا، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کم جون اُن سے ملاقات کی تاریخ اور جگہ کا تعین ہوگیا ہے۔

امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا شمالی کوریا کے رہنما کے ساتھ ان کی ملاقات سے متعلق مزید تفصیلات جلد جاری کردی جائیں گی۔ تاہم وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں ملاقات ہوگی۔ ملاقات میں اس بات کا قوی امکان ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا پر ایٹمی ہتھیار ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں گے۔

وائٹ ہاؤس حکام کے مطابق رواں مہینے کی بائیس تاریخ کو امریکی صدر جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن سے بھی  ملاقات کریں گے جس میں جزیرہ نما کوریا پر ہونے والی نئی پیش رفت سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔شمالی کوریا صدر کے ساتھ ملاقات اس کے بعد ہی ہوگی۔

امید ہے کہ شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان غیر فوجی علاقہ اور سنگاپور اس ملاقات کے لیے منتخب مقامات میں سے ایک ہوں، امریکی صدر رواں ہفتے ان دونوں علاقوں کے بارے میں اشارہ دے چکے ہیں۔ خیال رہے کہ غیر فوجی علاقے کے ’امن گھر‘ میں گزشتہ ماہ شمالی اور جنوبی کوریا کے رہنماؤں کی ملاقات بھی ہوچکی ہے۔

- Advertisement -

شمالی کوریا نے اپنا وقت جنوبی کوریا سے ملا دیا

وائٹ ہاؤس حکام نے  بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور مون جے اِن کی ملاقات میں امریکی صدر اپنی کم جونگ اُن کے ساتھ سربراہی ملاقات کے بارے میں مشورے کریں گے۔

واضح رہے کہ کم جونگ اُن نے جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن سے ملاقات کے بعد شمالی کوریا کا وقت جنوبی کوریا سے ملادیا تھا، جس سے اس خطے میں واضح تبدیلیوں کا اشارہ ملتا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں