امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ وائٹ ہاؤس واپسی کے بعد شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے رابطہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ایک انٹرویو کے دوران ٹرمپ سے کم جونگ اُن سے متعلق ان کے منصوبوں کے بارے میں پوچھا گیا کہ وہ ان تک پہنچیں گے؟
جس پر ٹرمپ نے واضح کہا کہ ہاں! میں رابطہ کروں گا وہ مجھے پسند کرتے ہیں۔
- Advertisement -
ٹرمپ کی پہلی مدت صدارت میں ان دونوں رہنماؤں درمیان غیرمعمولی طور پر مضبوط تعلقات تھے۔ ٹرمپ نے پہلے ان کے تعلقات کو "بہت، بہت اچھا” قرار دیا ہے اور میڈیا میں کِم کو "اسمارٹ آدمی” کہا۔
اپنی پہلی میعاد کے دوران، ٹرمپ نے کِم سے 2018 اور 2019 کے درمیان تین الگ الگ مواقع پر ملاقات کی۔
2019 میں، انہوں نے 1953 کی جنگ بندی کے بعد سے شمالی کوریا کا دورہ کرنے والے پہلے امریکی صدر کے طور پر تاریخ رقم کی۔