جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

ایرانی تیل کی فروخت پرپابندیاں آہستہ آہستہ لگائیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میں چاہوں تو ایرانی تیل کی فروخت صفر کردوں لیکن ایسا کرنے سے عالمی منڈی پربرے اثرات مرتب ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی تیل کی فروخت پرپابندیاں آہستہ آہستہ لگائیں گے تاکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک دم بہت ذیادہ اضافہ نہ ہوجائے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ باوجود اس کہ ایران کی تیل کی فروخت آدھی ہوگئی ہے تیل کی قیمتوں میں آہستہ آہستہ کمی واقع ہورہی ہے۔

- Advertisement -

امریکی صدر نے کہا کہ میں چاہوں تو ایرانی تیل کی فروخت صفر کردوں لیکن ایسا کرنے سے عالمی منڈی پربرے اثرات مرتب ہوں گے اور یہ میں نہیں چاہتا۔

دوسری جانب جرمنی، فرانس ، برطانیہ اور یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ نے ایک مشترکہ بیان میں امریکا کی جانب سے ایران پرپابندیاں بحال کرنے کے اقدام پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایران پرنئی اقتصادی پابندیاں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار

واضح رہے کہ ایرانی صدرنے امریکا کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت ایران معاشی جنگ کی صورت حال میں ہے اور ہم ایک ڈرانے دھمکانے والی عالمی طاقت کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

حسن روحانی کا کہنا تھا کہ امریکا چاہتا ہے کہ ایرانی تیل کی فروخت صفر پر آ جائے، مگر ہم اپنے تیل کی فروخت جاری رکھیں گے، اور ہر قسم کے حالات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں