اتوار, جون 30, 2024
اشتہار

شاید ٹیلر سوئفٹ مجھے پسند نہیں کرتیں، ڈونلڈ ٹرمپ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا عالمی شہرت یافتہ امریکی پاپ سنگر ٹیلر سوئفٹ سے متعلق دیا گیا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ انتخابات میں صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیلر سوئفٹ کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں غیر معمولی طور پر دلکش قرار دیا۔

سی این این پر گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرا خیال ہے وہ خوبصورت نہیں بلکہ بہت خوبصورت ہیں، مجھے وہ بہت حسین لگتی ہیں۔

- Advertisement -

سابق امریکی صدر نے کہا کہ مجھے وہ آزاد خیال لگتی ہیں اور شاید مجھے پسند نہیں کرتیں، میں نے سنا ہے کہ ٹیلر سوئفٹ بہت باصلاحیت ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹیلر سوئفٹ کی شخصیت سے متعلق تبصرہ سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیلا اور اس پر پاپ گلوکارہ کے مداحوں کی جانب سے ردعمل دیا گیا۔

اگرچہ ٹیلر سوئفٹ نے اب تک ڈونلڈ ٹرمپ کے تبصرے پر ردعمل ظاہر نہیں کیا، لیکن ان کے مداح اور چاہنے والے سابق امریکی صدر پر تنقید کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں