تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

شمالی کوریا باز نہ آیا تواسےختم بھی کیا جا سکتا ہے‘ ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگرکم جونگ ان نے جوہری ہتھیارختم کرنے سے متعلق امریکہ سے معاہدہ نہیں کیا تواس کا حال بھی لیبیا کے معمرقذافی کی طرح ہوسکتا ہے۔۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے لیبیا کی مثال دی اور کہا کہ شمالی کوریا کے لیے لیبیا کا ماڈل سامنے رکھا جائے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے جوہری ہتھیار ختم کرنے سے متعلق معاہدہ نہیں کیا تو تو اس کا حشرلیبیا کے معمر قذافی کی طرح ہوسکتا ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکہ اور شمالی کوریا کے حکام اگلے ماہ سفارتی سربراہی اجلاس کے لیے تیار ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اپنے ایٹمی پروگرام کو چھوڑ کراقتدار میں رہیں گے لیکن انہوں نے امریکہ کے ساتھ جوہری ہتھیاروں سے متعلق کوئی معاہدہ نہیں کیا تو ان کا حال بھی لیبیا کے سابق سربراہ کرنل معمر قذافی کر طرح ہوگا۔

امریکہ، شمالی کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ سے نکالنا چاہتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک اور ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ سے نکالنا چاہتا ہے۔

شمالی کوریا کی امریکہ کو صدر ٹرمپ سے ملاقات منسوخ کرنے کی دھمکی

یاد رہے کہ دو روز قبل شمالی کوریا نے دھمکی دی تھی کہ اگر امریکہ نے شمالی کوریا پر ایٹمی تنصیبات کو تلف کرنے کے حوالے غیر ضروری دباؤ ڈالا کو ڈونلڈ ٹرمپ سے طے شدہ ملاقات منسوخ ہوسکتی ہے۔

شمالی کوریا کی دھمکی پر ٹرمپ انتظامیہ بھیگی بلی بن گئی

بعدازاں وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارا سینڈرز کا کہنا تھا کہ اگر ملاقات ہوتی ہے تو صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس کے لیے بالکل تیار ہیں تاہم اگر ملاقات نہیں ہوتی تو ہم زیادہ سے زیادہ دباؤ کی مہم جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ آئندہ ماہ 12 جون کو شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اُن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین انتہائی اہم ملاقات طے ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -