جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ٹرمپ ایران جوہری معاہدے سے متعلق فیصلے کا اعلان آج کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ آج ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے مستقبل کے بارے میں اپنے فیصلے کا اعلان کریں گے۔

صدر ٹرمپ ابتدا سے ہی 2015 میں ایران اور امریکا سمیت چھ دیگر عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے کے خلاف رہے ہیں اور امریکا کے معاہدے سے علیحدگی کی دھمکی دے چکے ہیں۔

ٹرمپ حکومت کا کہنا ہے کہ اگر ایران جوہری معاہدے میں شامل دیگر تمام 5 ممالک نے روس، چین، جرمنی، فرانس اور برطانیہ نے ڈیڈ لائن سے قبل معاہدے میں موجود خامیاں دور نہ کیں تو امریکا اس معاہدے نکل جائے گا اور ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کردے گا۔

- Advertisement -

دوسری جانب ایران کی قیادت واضح کرچکی ہے ان کی جانب سے معاہدے پر مکمل طور پر عمل کررہی ہے، معاہدے کی کسی شق پر نظرثانی کے لیے کوئی بات نہیں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: جوہری سمجھوتہ: امریکی صدر کے فیصلے کا توڑ تیار کرلیا، ایرانی صدر حسن روحانی

ایران کے صدر حسن روحانی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ اگر امریکا جوہری معاہدے الگ ہوجاتا ہے تو پھر بھی ایران باقی پانچ ملکوں کے ساتھ معاہدہ برقرار رکھ سکتا ہے۔

فرانسیسی صدر ایمانول میکرون بھی ٹرمپ سے معاہدے میں رہنے کے لیے کہہ چکے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اگر مریکا نے معاہدے سے نکلنے کا فیصلہ کیا تو حالات خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔

واضح رہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان 2015 میں ہونے والے جوہری معاہدے میں امریکا سمیت چین، فرانس، جرمنی، روس اور برطانیہ حصہ ہیں، امریکی صدر کو 12 مئی کو اس معاہدے کی تجدید کرنا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں