پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

ڈونلڈ ٹرمپ آج امریکا کے 47 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے سینتالیس ویں صدر کی حیثیت سے آج حلف اٹھائیں گے، جس کے بعد وہ آج رات خطاب کریں گے اور اپنے اہداف کا اعلان کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے، وہ اہلیہ کے ہمراہ واشنگٹن پہنچ گئے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے سینتالیس ویں صدر کی حیثیت سے آج حلف اٹھائیں گے، جس کے بعد ان کی وائٹ ہاؤس میں بطور سینتالیسویں امریکی صدر دوبارہ واپسی ہوگی۔

- Advertisement -

حلف برداری کے دن کا آغاز سینیٹ جان چرچ میں ایک دعائیہ تقریب سے ہوگا، تقریب میں جوبائیڈن، بل کلنٹن، جارج ڈبلیو بش اور باراک اوباما شریک ہوں گے۔

سرد موسم کے باعث حلف برداری کی تقریب کھلے میدان کی بجائے عمارت کےاندر روٹنڈا ہال میں ہوگی، واشنگٹن میں درجہ حرارت منفی گیارہ ڈگری تک گر سکتا ہے۔

چالیس سال بعد امریکہ کے منتخب صدر کی تقریب انِڈور منعقد ہو گی۔انی سو پچاسی میں میں صدر رونالڈ ریگن کی دوسری مدت کی تقریب حلف برداری اِن ڈور ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں : بائیڈن کے تمام ایگزیکٹو آرڈز منسوخ کردوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

حلف برداری کی تقریب کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں، اڑتالیس کلومیٹر طویل سیاہ حفاظتی باڑ کے ساتھ پچیس ہزار پولیس افسران تعینات اور سکیورٹی چوکیاں قائم کی جارہی ہیں۔

ٹرمپ کپیٹل ہل کی عمارت کے اندر روٹنڈا ہال ہال میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، دو لاکھ بیس ہزار ٹکٹ ہولڈر کی اکثریت بذات خود ٹرمپ کی حلف برداری نہیں دیکھ پائیں گے، حلف برداری سے قبل واشنگٹن میں ٹرمپ کے حامی بڑی تعداد میں جمع ہو گئے ، حامی کیپٹل ون ایرینا کے اندر اسکرین پر حلف برداری دیکھ سکتے ہیں۔

حلف اٹھانے کے بعد ٹرمپ آج رات خطاب کریں گے اور اپنے اہداف کا اعلان کریں گے، ان کی انتظامیہ نے پہلے دن ہی غیرقانونی تارکین وطن کیخلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں کی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بارڈر زار ٹام ہومین کہتےہیں کوئی خود سے واپس چلا گیا توٹھیک ورنہ ڈھونڈ کرباہر نکالیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ اہلیہ کے ہمراہ واشنگٹن پہنچ گئے ہیں ، واشنگٹن روانگی سے قبل ورجینیا میں ٹرمپ کے اعزاز میں شاندار آتش بازی کی گئی۔

واضح رہے  ٹرمپ  نے نومبر 2024 کے الیکشن میں ڈیموکریٹ امیدوار اور نائب صدر کاملا ہیرس کو شکست دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں