پیر, اکتوبر 7, 2024
اشتہار

گن کنٹرول کے پرزور مطالبے کے دوران ٹرمپ مخصوص گن اسٹور پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا میں گن کنٹرول کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے تاہم ایسے میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ گن اسٹور پہنچ گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کیرولائنا کے انتخابی سفر کے دوران پیر کو ڈونلڈ ٹرمپ نے اُس گن اسٹور کے دورے کے لیے کچھ وقت نکالا، جس نے فلوریڈا کے شہر جیکسن ویل کے نسل پرست شوٹر کو بڑے پیمانے پر ہتھیار فروخت کیے تھے۔

ٹرمپ نے پالمیٹو اسٹیٹ آرمری کا دورہ کیا تھا، جہاں انھوں نے اپنے اعزاز میں کندہ شدہ اور سجائی گئی ہینڈگن دیکھی اور اس کی تعریف کی، اس دوران انھوں نے بار بار کہا کہ وہ وہاں ایک گن خریدنا چاہتے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق میڈیا کی زیادہ تر توجہ اس بات پر رہی کہ آیا ٹرمپ نے گن خریدی ہے یا نہیں، تاہم اس بات پر کم توجہ دی گئی کہ ٹرمپ نے پالمیٹو اسٹیٹ آرمری ہی کا دورہ کیوں کیا؟

- Advertisement -

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے گن اسٹور پر پہنچ کر خریداری بھی کی، جس پر ڈیموکریٹس کی جانب سے سابق صدر پر کڑی تنقید کی گئی ہے، جس کے بعد ٹرمپ کی انتخابی مہم نے اسلحہ خریداری کی تردید کر دی۔

واضح رہے کہ رواں سال امریکا میں فائرنگ کے 519 واقعات پیش آ چکے ہیں، کانگریس میں ڈیموکریٹس گن کنٹرول کے لیے قانون سازی کے لیے متحرک ہیں، جب کہ ریپبلکنز مخالفت کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ٹرمپ صدارتی الیکشن میں ریپبلکنز نامزدگی کی دوڑ میں بدستور سرفہرست ہیں، اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں ریپبلکنز رہنما ساجد تارڑ کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹس ٹرمپ کا میڈیا ٹرائل کر رہے ہیں، جب کہ ڈیموکریٹ رہنما ڈاکٹر آصف ریاض قدیر کہتے ہیں ٹرمپ گن لابی کی حمایت حاصل کرنے کے لیے گن اسٹور پر گئے ہیں۔

یاد رہے کہ اگست کے اواخر میں ایک سفید فام شخص نے شہر جیکسن ویل کے ایک محلے میں جہاں سیاہ فام رہتے ہیں، ڈالر جنرل اسٹور میں اندھا دھند فائرنگ کی تھی، جس میں 3 افراد ہلاک ہوئے تھے جو سیاہ فام تھے۔ شوٹر نے خود کو بھی گولی مار دی تھی، واردات میں شوٹر نے ایک گلوک ہینڈگن اور ایک AR-15 سیمی آٹومیٹک رائفل کا استعمال کیا تھا، جن میں سے ایک پر سواستیکا کا نشان پینٹ کیا گیا تھا۔ ان میں سے ایک گن پالمیٹو اسٹیٹ آرمری سے خریدا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں