تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

عمران خان کے ردعمل پر ڈونلڈ‌ ٹرمپ کی ایک بار پھر ہرزہ سرائی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان ان ممالک کی طرح ہے جو امریکا سے امداد لیتے ہیں مگر کرتے کچھ نہیں، کچھ نہ کرنے پر پاکستان کے اربوں ڈالر بند کردئیے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان کے خلاف پھر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے کچھ نہ کرنے کی بڑی مثال اسامہ بن لادن ہے، پاکستان کے خلاف دوسری مثال افغانستان ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ہمیں اسامہ بن لادن تک بہت پہلے پہنچ جانا چاہئے تھا، نائن الیون حملوں سے پہلے اپنی کتاب میں اسامہ کا ذکر کیا تھا، سب جانتے ہیں بل کلنٹن نے موقع گنوا دیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے اربوں ڈالر دئیے مگر پاکستان نے نہیں بتایا کہ اسامہ بن لادن وہیں رہتا تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے امریکا کے لیے کچھ نہیں کیا، امریکی صدر ٹرمپ کا الزام

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کی امداد اس لیے بند کی کیونکہ پاکستان نے ہمارے لیے کچھ نہیں کیا، امریکا نے پاکستان کو سالانہ 1.3 بلین ڈالر کی امداد دی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو افغانستان میں دہشت گردی روکنے کے لیے کہا گیا لیکن اس میں بھی کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔

دوسری جانب ٹرمپ کے ٹویٹ پر وزیراعظم عمران خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے غلط بیانات زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہیں، امریکی جنگ کا خمیازہ مالی و معاشی عدم استحکام کی شکل میں بھگتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ٹرمپ کو تاریخی حقائق سے آگاہی درکار ہے، امریکی جنگ میں پہلے ہی کافی نقصان اُٹھا چکے ہیں، اب ہم وہی کریں گے جو ہمارے مفاد میں ہوگا۔

Comments

- Advertisement -