جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

ٹرمپ اگر صدر بنے تو سب سے پہلے کیا کریں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

سابق امریکی صدر ٹرمپ صدارت ملنے کی صورت میں امریکی حکومت میں انتہائی نوعیت کی تبدیلیاں لانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق امریکی صدر اور اُن کے ساتھی، غیر قانونی تارکین وطن کی ملک بدریوں میں 10 گنا اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ غیر قانونی تارکین وطن کی گرفتاریوں کے لیے نیشنل گارڈز اور فوج تعینات کرنے کی بھی خواہش رکھتے ہیں۔

- Advertisement -

ٹرمپ کا ارادہ ہے کہ بعض مسلم ملکوں کے لوگوں کا امریکا میں داخلہ بند کردیا جائے گا اور غیر قانونی تارکین وطن کے امریکا میں پیدا ہونے والے بچوں کی شہریت پر پابندی لگادی جائے گی۔

نیٹو کو کمزور کر دیا جائے یا اُس کی رکنیت ہی چھوڑ دی جائے، یوکرین جنگ ختم کروائی جائے اور میکسیکو میں منشیات کے منظم گروہوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے، بیشتر درآمدی مصنوعات پر نیا ٹیکس اور چین پر تجارتی پابندیاں لگائی جائیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے صدارتی انتخابات میں کامیابی کی صورت میں عہد کیا ہے کہ وہ صدر بائیڈن، اُن کے اہلِ خانہ اور اپنے تمام سیاسی مخالفین کے خلاف بھی مقدمات چلائیں گے۔

امریکی صدر بائیڈن کی انتخابی مہم کیلئے بڑا دھچکا

ٹرمپ اور اُن کے ساتھی ارادہ رکھتے ہیں کہ جن ریاستوں میں ڈیموکریٹک پارٹی کی حکومت ہے ان میں فوج تعینات کی جائے، وائٹ ہاؤس میں واپسی پر حکومتی طاقت کا توازن صدر کے حق میں کر دیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں