بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے خصوصی لیموزین تیار

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے خصوصی طور پر تیار کی جانے والی لیموزین گزشتہ صدور کی گاڑیوں سے زیادہ محفوظ قرار دی جا رہی ہے۔

معروف موٹرساز ادارے "جنرل موٹرز” نے امریکا کے 45 ویں صدر کی آمدورفت کے لیے استعمال ہونے والی گاڑی کو ” دی بیسٹ ” کا نام دیا ہے۔ صدارتی گاڑی کو ہر طرح سے بم اور بلٹ پروف بنایا گیا ہے جبکہ آگ بجھانے والے آلات، ہتھیار، نائٹ ویژن چشمے اور آنسو گیس بھی مہیا کی گئی ہیں ۔

لیموزین میں جدید کوالٹی کے جی پی ایس ٹریکنگ اور سیٹلائٹ کمیونی کیشن سسٹم کو مزید تیز ترین بنایا گیا ہے، گاڑی کا اندرونی کیبن مکمل طور پر سِیل رہے گا ، جس سے کسی بھی کیمیائی یا حیاتیاتی حملے سے محفوظ رہا جا سکے گا ۔

جہاں تک ٹائروں کا تعلق ہے تو ان پر خصوصی مواد کی تہہ چڑھائی گئی ہے تاکہ وہ پھٹنے سے محفوظ رہیں، صدارتی گاڑی میں ڈونلڈ ٹرمپ کے بلڈ گروپ سے میچ کرنے والے خون کی دو پوائنٹ مقدار ہمیشہ موجود رہے گی۔

رپورٹس کے مطابق ایک گاڑی کی قیمت پندرہ لاکھ امریکی ڈالر ہے اور اس جیسی بارہ گاڑیاں تیار کی گئی ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کی گاڑی میں اس کے علاوہ بھی مزید تبدیلیاں کی گئی ہیں تاہم انھیں ٹاپ سیکرٹ رکھا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں