جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ٹرمپ کی بیٹی نے منگنی کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: سبکدوش امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ٹفنی ٹرمپ نے والد کی مدت صدارت کے آخری روز اپنی منگنی کا باضابطہ اعلان کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سبکدوش امریکی صدرکی بیٹی ٹفنی نے سوشل میڈیا پوسٹ پر اپنے منگیتر مائیکل بلوس کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی منگنی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ زندگی کا نیا باب ان کے ساتھ گزارنے کی منتظر ہیں۔

ٹفنی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وائٹ ہاؤس میں فیملی کے ہمراہ تاریخی مواقعوں پر سنہری یادیں سمیٹنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے لکھا کہ وائٹ ہاؤس میں میری سب سے بہترین یاد مائیکل سے منگنی کا لمحہ ہے۔

دوسری جانب مائیکل بولس نے بھی انسٹاگرام پر ٹفنی کے ساتھ منگنی کا اعلان کیا اور لکھا کہ میں نے اپنی زندگی کی پہلی محبت سے منگنی کرلی ہے۔

ٹفنی اور مائیکل کی پوسٹ پر ہزاروں کی تعداد میں صارفین مبارک باد کے پیغامات دے رہے ہیں، دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں میں ایوانکا ٹرمپ بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ٹفنی ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی دوسری اہلیہ مارلا میپلز کی بیٹی ہیں، ٹفنی اداکارہ اور ٹی وی آرٹسٹ رہ چکی ہیں، ٹفنی کو شہرت تب ملی جب انہوں ںے ری پبلکن کنونشن میں تقریر کی جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کی تعریف بھی کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں