امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا گزشتہ دنوں طبی معائنہ ہوا تھا انکی صحت کیسی ہے اس حوالےسے وائٹ ہاؤس کے ایک ڈاکٹر کا اہم بیان سامنے آ گیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا گزشتہ روز طبی معائنہ ہوا تھا اور ان کے دل اور دماغ سمیت کئی اہم ٹیسٹ کیے گئے تھے۔ ان کی صحت کیسی ہے، اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کے ایک ڈاکٹر نے اہم بیان جاری کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے ان کے ایک معالج کا خط شیئر کیا گیا ہے جس میں ڈاکٹر نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت بہترین ہے اور وہ امریکا کے سربراہ (صدر مملکت) اور کمانڈر انچیف کے فرائض کی انجام دہی کے لیے مکمل طور پر فٹ ہیں۔
تاہم اس رپورٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جلد کو سورج سے معمولی نقصان پہنچنے اور گزشتہ جولائی میں قاتلانہ حملے میں گولی لگنے سے دائیں کان پر زخم کے نشان کا ذکر کیا گیا ہے۔
ٹرمپ پر ان کے حریفوں کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ وہ امریکا کے کمانڈر انچیف کی فلاح و بہبود میں بڑی دلچسپی کے باوجود اپنی صحت کے بارے میں کھلے پن کا مظاہرہ نہیں کر رہے۔
واضح کہ 78 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی صدارت کی دوسری مدت کے آغاز سے قبل سابق امریکی صدر 82 سالہ جو بائیڈن کی صحت پر سوالات اٹھاتے رہے ہیں اور انہیں اس اہم ترین عہدے کے لیے ذہنی اور جسمانی طور پر کمزور اور نا اہل قرار دیتے رہے ہیں۔
امریکی صدر کی دل اور دماغ کے ٹیسٹ کرانے کی تصدیق، بڑا دعویٰ بھی کردیا