ہفتہ, اپریل 26, 2025
اشتہار

پاک بھارت کشیدگی پر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان آگیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کے رہنماؤں کو جانتا ہوں دونوں ممالک کشیدگی ختم کریں گے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ دونوں ممالک کے رہنماؤں سے رابطہ کریں گے تو انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت اپنے تعلقات خود جانتے ہیں، دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے جو بدترین ہے لیکن یہ ہمیشہ رہی ہے۔

یہ پڑھیں: پہلگام واقعہ کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی، امریکا کا ردعمل سامنے آگیا

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا انسانی جانوں کے ضیاع پر ان اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں، امید کرتے ہیں اس معاملہ کی تحقیقات کرکے اس کے ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

دوران میڈیا بریفنگ ترجمان سے صحافی نے سوال کیا کہ صدر ٹرمپ نے اپنے پہلے دور میں کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی تھی، کیا امریکا پاکستان بھارت کشیدگی ختم کرانےمیں کردار ادا کرے گا؟

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر صدرٹرمپ ،وزیر خارجہ بات کر چکے ہیں، پاک بھارت معاملات کو بہت قریب سے دیکھ رہے، دونوں ممالک کے درمیان صورت حال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے۔

انھون نے مزید کہا کہ ہم مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسئلے پر کوئی پوزیشن نہیں رکھتے، تاہم مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں۔

اہم ترین

جہانزیب علی
جہانزیب علی
جہانزیب علی اے آر وائی نیوز امریکا میں بطور بیورو چیف فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں