اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

امریکا میں قتل پاکستانی ڈرائیور کے اہل خانہ کیلئے خطیر رقم کا عطیہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی شہریوں ڈکیتی کی واردات کے دوران قتل ہونے والے پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور کے اہل خانہ کےلیے 8 لاکھ ڈالر کا عطیہ جمع کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور محمد انور اپنے اہل خانہ کے واحد کفیل تھے جس کے قتل نے اہل خانہ کو دوسروں کا محتاج بنا دیا، اہل خانہ نے محمد انور کی آخری رسومات کی ادائیگی اور دیگر اخراجات کےلیے بھی عطیے کی اپیل کی تھی۔

محمد انور کے اہل خانہ کی مالی مشکلات کو کم کرنے کےلیے امریکا میں موجود کمیونٹی نے گو فنڈ می نامی مہم شروع کی جس میں 6 گھنٹے کے دوران 36 ہزار سے زائد ڈالر جمع ہوگئےجبکہ پیر تک پونے آٹھ لاکھ ڈالر کی رقم جمع ہوگئی تھی۔

متاثرہ خاندان نے میڈیا کو ایک بیان میں کہا کہ اگرچہ مالی معاونت جاں بحق ہونے والے شخص کی کمی پوری نہیں کرسکتی لیکن اس سے روزمرہ کی زندگی کے کچھ مسائل اور پریشانیوں کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔

دوسری جانب پولیس کا کہناہے کہ ڈکیتی اور قتل میں ملوث 13 اور 15 سالہ لڑکیوں کو گرفتار کرکے ان پر قتل اور کار چھیننے کی دفعات عائد کی جاچکی ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستانی پناہ گزین محمد انور ڈکیتی کی واردات کے دوران اس وقت قتل ہوئے جب وہ دارالحکومت واشنگٹن میں کھانا پہنچانے کا کام کررہے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں