کراچی : گلستان جوہر میں پولیس نے اسمگل کی جانے والی گدھوں کی ساڑھے چار ہزار سے زائد کھالیں برآمد کرکے ایک غیرملکی سمیت سات ملزمان کو گرفتارکرلیا، کھالوں کی مالیت کروڑوں روپے ہے جو لاہور سے منگوائی گئیں تھیں۔
تفصیلات کے مطابق پہلے ہیروئن اورالیکٹرانک کا سامان اسمگل ہوا کرتا تھا لیکن اب گدھوں کی کھالیں بھی اسمگل ہونے لگیں۔ کراچی کے علاقے گلستان جوہربلاک بارہ میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسمگلنگ کیلئے موجود گدھوں کی چار ہزار سات سو چھتیس کھالیں برآمد کرلیں۔
برآمد ہونے والی کھالوں کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے گدھوں کی کھالوں کو غیر قانونی طریقے سےچائنا منتقل کیا جارہا تھا۔
پولیس نے کارروائی کے دوران ایک غیرملکی اورخاتون سمیت سات ملزمان کو گرفتارکرلیا، جبکہ واقعے کا مرکزی ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے کھالوں کے 592 بورے برآمد کئے ہیں جن کو لاہور سے کراچی لایا گیا تھا، ملزمان کوگرفتارکرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ان گدھوں کا گوشت کہاں گیا؟؟
۔(نوٹ)اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگر آپ کو پسند آئی ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔