منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پاکپتن پولیس کا کارنامہ، گاڑی سے ٹکرانے والے گدھے کو قید کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکپتن: صوبہ پنجاب کے شہر پاکپتن میں پولیس نے گدھے کے گاڑی سے ٹکرانے پر اسے قید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں گدھے کا گاڑی سے ٹکرانا جرم بن گیا، قانون کے رکھوالوں نے بے زبان جانور کو پولیس چوکی میں قید کردیا، رسی سے بندھے جانور کی نگرانی بھی کی جاتی رہی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چوکی عارف والا کے قریب گاڑی بھی موجود ہے اور گدھے کو قید میں رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سیاسی مخالفت پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بننے والا گدھا چل بسا

واضح رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات 2018 میں بھی گدھا خبروں کی زینت بن چکا ہے، جب سیاسی کارکنان کی جانب سے گدھے پر تشدد کیا گیا تھا جس سے اس کے جسم پر گہرے زخم آئے تھے اور اس کی ٹانگ بھی ٹوٹ گئی تھی۔

بعد ازاں جانوروں کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم گدھے کی مدد کو پہنچی اور اسے طبی امداد فراہم کی تھی۔

اے سی ایف اینیمل ریسکیو نامی ادارے نے گدھے کی مرہم پٹی کی جبکہ اسے مستقل دوائیں بھی جارہی تھیں تاہم گدھے کے زخم بگڑ رہے تھے، بالآخر ان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گدھا جان کی بازی ہار گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں