تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

گدھے سے بدسلوکی یا پھر سزا؟ ویڈیو وائرل

لیما: جنوبی امریکی ملک پیرو سے ایک ایسی ویڈیو منظر عام پر آئی جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی، چند صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ کچھ حمایت میں بھی سامنے آئے۔

تصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مرے ہوئے گدھے کو ٹرک کے پیچھے باندھ کر سڑک پر گھسیٹا جارہا ہے۔ یہ واقعہ کب رونما ہوا اس بارے میں اب تک کوئی اطلاع نہیں البتہ یہ مختصر سی ویڈیو حال ہی میں وائرل ہوئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ مناظر پیرو کے شہر چیچلایو سے کیمرے کی انکھ میں قید کیے گئے ہیں۔ کہا گیا ہے اس مرے ہوئے گدھے کو دفنانے کے لیے لے کر جایا جارہا ہے۔ البتہ کئی صارفین نے اس ویڈیو کو تنقید کا نشانہ اس لیے بنایا کیوں کہ ان کی نظر میں اس طرح گھسیٹ کر لےجانا غلط عمل ہے۔

جبکہ متعدد صارفین کا کہنا تھا کہ گدھا اگر مرچکا ہے تو اس انداز میں اگر تدفین کے لیے لے جایا جائے تو اس میں کوئی قباحت نہیں ہے۔ دیگر لوگوں کا کہنا تھا کہ اگر اسے اسی ٹرک میں ڈال کر لے جایا جاتا تو زیادہ بہتر تھا۔

خیال رہے کہ پیرو کے گاؤں دیہات میں لوگ آج بھی گدھوں اور خچر کو سامان ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کے لیے استعمال کرتے ہیں، ایک اندازے کے مطابق ایک درمیانہ گدھا تقریباً 60 کلو سے زائد وزن اٹھا سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -