اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

پودوں کو کھانے کے جرم میں 8 گدھوں کو جیل

اشتہار

حیرت انگیز

کانپور: بھارتی ریاست اتر پردیش میں 8 گدھوں کو جیل میں ڈال دیا گیا جن کا قصور یہ تھا کہ انہوں نے نہایت قیمتی گملوں اور پودوں کو نقصان پہنچایا تھا۔

جس جیل میں ان گدھوں کو ڈالا گیا، یہ کارروائی اسی جیل کی حدود میں انجام پائی جہاں ایک گھر کے باہر خوبصورت اور قیمتی پودے لگائے گئے تھے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق گدھوں نے جن پودوں کو نقصان پہنچایا ان کی مالیت 50 ہزار روپے کے قریب تھی۔

گدھوں کے مالک کو انہیں اس جگہ چھوڑنے سے کئی بار منع کیا گیا تھا لیکن وہ باز نہیں آیا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ اس کے گدھوں کو جیل کی ہوا کھانی پڑ گئی۔

گدھے کے مالک نے جیل حکام کی منت سماجت کی مگر حکام نے اس کے گدھوں کو آزاد کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد وہ حکومتی پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک مقامی رہنما کے پاس جا پہنچا۔

مذکورہ رہنما نے بھی مالک کے ساتھ جا کر جیل حکام سے گدھوں کو چھوڑنے کی درخواست کی جس کے بعد ان کی ضمانت پر ان سے ریلیز آرڈر پر سائن کروائے گئے اور گدھوں کو چھوڑ دیا گیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں