تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

’پلیز یہ سوال نہ پوچھیں‘ ثانیہ اور شعیب کی ویڈیو وائرل

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

قومی کرکٹ شعیب کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے کہا کہ انہیں یہ سوال بالکل پسند نہیں کہ وہ پاکستان اور بھارت کے میچ میں کسے سپورٹ کررہی ہیں۔

قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا ان دنوں پاکستان میں موجود ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

ایسے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ثانیہ مرزا سے سوال پوچھا گیا ہے کہ ایسا کون سا سوال ہے جسے سن کر ان کا دل چاہتا ہے کہ یہ کبھی نہ پوچھا جائے۔

بھارتی ٹینس اسٹار نے جواب میں کہاکہ مجھ سے پوچھا جاتا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے میچ میں آپ کسے سپورٹ کر رہی ہیں، پلیز یہ سوال نہ پوچھیں۔

ثانیہ مرزا کے جواب پر قریب موجود ان کے شوہر شعیب ملک نے یہی سوال مختلف انداز میں پوچھتے ہوئے کہا ’آپ انڈیا اور پاکستان کے میچ میں کسے اچھی طرح سپورٹ کریں گی؟‘

شعیب ملک کے سوال پر ثانیہ مرزا نے مسکراتے ہوئے جواب میں انہی سے سوال پوچھا اور کہا پاکستان اور بھارت کا ٹینس میچ ہو تو آپ کسے اچھی طرح سپورٹ کریں گے؟

شعیب ملک نے برجستہ جواب دیتے ہوئے کہا بلا شبہ میں اپنی اہلیہ کو سپورٹ کروں گا۔

ثانیہ مرزا نے جواب پر خوش ہو کر کہا پھر میرا بھی یہی جواب ہے اب مجھ سے یہ سوال نہ پوچھا جائے، شعیب ملک نے کہا میں یہ سوال دوبارہ بھی پوچھوں گا۔

دونوں کے درمیان دلچسپ گفتگو کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور ان کے مداح بھی ان کی گفتگو پر تبصرے کر ہے ہیں۔

یاد رہے کہ شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ ان دنوں پاکستان میں موجود ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک مقامی برانڈ کے ساتھ پر فیوم بھی لانچ کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -