جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

‏’حکومت کے دھوکے میں نہ آئیں، اوورسیز کو ہم نمائندگی دیں گے‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سمندرپار پاکستانیوں کو پیغام ہے دھاندلی زدہ حکومت کے دھوکے میں نہ ‏آئیں اوورسیز کو نمائندگی دینے کیلئے ہم خود قانون کے مطابق کام کریں گے۔

پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ای وی ایم کو ‏دنیا مسترد کر رہی پتہ نہیں ہم کیوں اپنا رہے ہیں ووٹنگ مشین کو پری پول دھاندلی تصور کرتے ہیںموجودہ ‏قانون سازی سےالیکشن کمیشن پر حملہ کیا گیا ہے الیکشن کمیشن کےاختیارات محدودکرناکسی صورت قبول ‏نہیں یہ ایک آزاد خودمختار ادارہ ہے جس پر اختیارات پر قدغن لگائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف سمیت سیاسی جماعتوں کےقائدین کیخلاف عدالتی فیصلےآئے ماضی میں ‏ججز کے بیانات اور حال ہی میں راناشمیم کابیان حلفی آیا گزشتہ روزجسٹس(ر)ثاقب نثارکی آڈیولیک بھی آگئی ہے ‏عدالتوں کا احترام کرتےہیں مگردل دکھی ہے عدلیہ کواعتماداپنےکردارکی بنیاد پر بحال کرنا ہوگا اپنےگھرکی گواہیوں ‏کے بعد عدلیہ پرسوالات اٹھ گئےہیں دکھی دل سے سمجھتےہیں اعتماد کو دوبارہ حاصل کرنا ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کوآئی ایم ایف سے وابسطہ کیا جا رہا ہے اسٹیٹ بینک کےکسی ‏فیصلے کو چیلنج نہیں کیاجاسکےگا پاکستان کی معیشت کو گروی رکھا جا رہا ہے اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف ‏کی برانچ بنایا جا رہا ہے

سربراہ پی ڈی ایم نے کا کہنا تھا کہ جلد نجات کیلئےحتمی اورآخری فیصلےکی طرف بڑھیں گے مؤثر قسم کے ‏اقدامات کی طرف جائیں گے اس حوالے سے تجاویز 6 دسمبر کے پی ڈی ایم اجلاس میں دی جائیں گی اور حتمی ‏فیصلوں پرجانےکیلئےپارٹیاں شوریٰ مجالس میں مشاورت کریں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں