مونٹریال: چینی ریسٹورنٹ اپنے منفرد کھانوں کے باعث دنیا بھر میں نمایاں شناخت رکھتے ہیں، مگر مونٹریال میں واقع چینی ہوٹل کی وجہ شہرت اچھا کھانا کے ساتھ کچھ اور بھی ہے۔
کینیڈا کے شہر مونٹریال میں واقع آنٹی ڈائی ریسٹورنٹ کے مالک نے اپنے ہوٹل "مینیو” پر خود تنقید کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک تماشہ کھڑا کردیا ہے، ہوٹل مالک کی اس تنقید پر سوشل میڈیا صارفین بھی بہت متاثر ہوئے ہیں۔
ایک ٹوئٹر صارف کم بلیئر نے کمٹنس کرتے ہوئے کہا کہ آئنی ڈائی اس شہر میں اس کا پسندیدہ چینی ہوٹل ہے، جس کی دو وجہ ہے ایک اس کا فوڈ اور ایماندارانہ مینو، کیونکہ ہوٹل مالک اپنے مینیو پر انتہائی دیانت دارانہ تبصرہ کرتے ہیں۔
اپنے ٹوئٹ میں صارف کا کہنا تھا کہ اس ہوٹل میں ایک ڈش ایسی ہے، جس کو نہ کھانے کی سفارش خود ہوٹل مالک کرے گا، جس کا نام ہے "جیرا گوشت کے کباب”، مالک کا ماننا ہے کہ زرد گائے کا گوشت ذائقے میں اچھا نہیں ہے اور اسے شمالی امریکہ کے ملکوں میں ویسے ہی ناپسند کیا جاتا ہے۔