اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

بغیرہیلمٹ بائیک سواروں کو پٹرول فروخت کرنے پرپابندی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس نے پٹرول پمپ مالکان کو نوٹس جاری کیا ہے کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو کسی صورت پٹرو ل فروخت نہیں کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق یہ نوٹس ڈی آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پولیس ، این 5 ساؤتھ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے ، جس کے تحت بغیر ہیلمٹ موٹر سائیک سواروں کو پٹرول فروخت کرنے پر پابندی رہے گی۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جب تک موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ پہن کر نہیں آتا ، تب تک اسے پٹرول پمپ سے ایندھن ( پٹرول) فراہم نہیں کیا جائے۔

یاد رہے کہ ان دنوں پولیس موٹر سائیکل سواروں سے ہیلمٹ کی پابندی یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ پولیس کے اے آئی جی ڈاکٹرامیرشیخ نے کہا چند روز قبل کہا تھا کہ شہریوں کو ہیلمٹ کی خریداری کے لیے ایک ہفتے کا وقت اور لائسنس بنوانے کے لیے ایک ماہ کا وقت دیتےہیں۔

اس سے بھی دو روز قبل کراچی ٹریفک پولیس نے رانگ وے سے آنے والوں کی گرفتاری کا فیصلہ کرتے ہوئے دو پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا تھا۔ اس دوران شہر بھر میں ٹریفک قوانین خصوصا رانگ وے پر آنے والی درجنوں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں ضبط کرلیں گئی تھیں۔

موٹر سائیکل سواروں سے قواعد کی پابندی کرانے کا سلسلہ لاہور سے شروع ہوا تھا جہاں سب سے پہلے مال روڈ پر بغیر ہیلمٹ آنے والوں کے چالان کرنا شروع کیے گئے اور دودن میں لگ بھگ 4 ہزار افراد کے چالان کردیے گئے جبکہ مجموعی طور پر پورے شہر میں 22 ہزار سے زائد چالان کیے گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں