ممبئی: بھارتی کپتان ویرات کوہلی گیند سے چھیڑ چھاڑ کرتے پکڑے گئے مگر آئی سی سی نے انڈیا کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے کا موقف اختیار کیا ہے کہ فوٹیج بہت پرانی ہے اس لیے کوئی کارروائی نہیں کرسکتے۔
تفصیلات کے مطابق راجکوٹ میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں انڈین کپتان ویرات کوہلی گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے پکڑے گئے، اس ضمن میں ایک ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں کوہلی کو چیونگم چپاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو میں صاف دیکھا جاسکتا ہےکہ ویرات کوہلی چیونگم چبانے کے دوران منہ سے ہاتھ باہر نکال کر گیند پر رگڑ رہے ہیں اور بال کو شائن کرنے کی غیر قانونی کوشش میں مصروف ہیں تاکہ مخالف ٹیم کے بلے بازوں کو پریشان کرسکیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویڈیو کے حوالے سے صاف مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ویڈیو بہت پرانی ہے اس لیے بھارتی کپتان کے خلاف کارروائی نہیں کی جاسکتی‘‘۔
دوسری جانب جنوبی افریقی کھلاڑی ڈوپلسی پر اسی طرز کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد آئی سی سی نے سزا سنادی ہے، جس کے خلاف افریقی کوچ نے کہا کہ ’’دوسری ٹیمیں بھی ایسا کرتی ہیں مگر ہر بار صرف جنوبی افریقہ کو ہی ہدف بنایا جاتا ہے‘‘۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بال ٹیمپرنگ کا الزام ثابت ہونے پر جنوبی افریقا کے کپتان فاف ڈوپلیسی پر میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے۔