بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

دودھ فروشوں نے دودھ کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : دودھ فروشوں نے دودھ کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا،شہر میں دودھ کی قیمتوں میں چھ روپے فی لیٹراضافے کےساتھ نوے روپے فی لیٹر فروخت ہونا شروع ہوگیا۔

ڈیر ی فارمرایسو سی ایشن نےدودھ کی قیمتوں میں چھ روپےفی لیٹرکااضافہ کردیا۔ ڈیری فارمرکےصدر حاجی افسر کاکہناہےکہ انتظامیہ کی جانب سےدودھ کی قیمتوں میں اضافے کےحوالےسےبنائی گئی کمیٹی نےکوئی فیصلہ نہیں دیا۔

پیداواری لاگت بڑھنے کی وجہ سے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کردیاہے۔ ریٹیلرزکا کہناہےکہ انتظامیہ کی جانب سےدودھ کی قیمتوں میں اضافہ کیاجائیگا تو وہ بھی قیمتوں میں اضافہ کر دیں گے۔

تاحال انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ دونوں ایسوسی ایشن نےتمام تر ذمہ داریاں انتظامیہ پرڈالتے ہوئےدودھ کی قیمتوں چھ روپے فی لیٹر اضافہ کرکےقیمت نوے روپے فی لیٹر فروخت کرناشروع کردیاہے۔

دودھ فروشوں نے دہی کی قیمت بیس روپےاضافےسے ایک سو چالیس روپے فی کلومقرر کردی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں