ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

بھارت کے خلاف امریکہ کو ٹھوس اور ناقابل تردید ثبوت فراہم کئے ہیں: دفترخارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھارتی مداخلت سے متعلق تفصیلی دستاویزات امریکہ کے حوالے کردی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف ثبوت اقوام متحدہ میں بھی جمع کرادی گئی ہیں جب کہ اس حوالے سے میڈیا میں آنے والے رپورٹ بے بنیاد ہیں۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کےدوران سرتاج عزیز نے بتایا کہ میڈیا میں پاکستان کی جانب سے بھارتی مداخلت کی دستاویزات اقوام متحدہ میں جمع نہ کرانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، پاکستان اس حوالے سے اقوام متحدہ میں دستاویزات جمع کراچکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کو دی گئی دستاویزات میں فاٹا، کراچی اور بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے کافی شواہد بھی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی پاکستان میں بھارتی ایجنسی را کی مداخلت کا معاملہ عوامی سطح پر اٹھاتی رہی ہیں لیکن باضابطہ طورپر عالمی برادری کے سامنے یہ معاملہ مع ثبوت پہلی بار رکھا جارہاہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف جو کہ ان دنوں امریکہ کے دورے پرہیں بھارتی دراندازی کے ٹھوس اور ناقابلِ تردید شواہد امریکہ کے سامنے رکھیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں