بدھ, ستمبر 25, 2024
اشتہار

پی آئی اے پر چانس ٹکٹ والوں سے ڈبل رقم وصولی کا الزام

اشتہار

حیرت انگیز

جمعیت علمائے اسلام (ف) نے پی آئی اے پر کنفرم مسافروں کی جگہ چانس ٹکٹ والوں سے ڈبل رقم وصولی کا الزام لگایا ہے۔

رہنما جے یو آئی قاری محمد عثمان نے کہا کہ پی آئی اے نے ڈبل رقم وصول کر کے کنفرم مسافروں کو بورڈنگ سے روک دیا، پی آئی اے کے پرواز پی کے 536 کو کراچی سے سکھر کے لیے روانہ ہونا تھا۔

قاری محمدعثمان کے مطابق جےیوآئی کے مرکزی الیکشن کمشنر مولانا عطاالحق ساتھیوں کے ہمراہ لاؤنج میں موجود ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایم ڈی پی آئی اے اس گھناؤنے عمل کے ذمہ داروں کیخلاف تادیبی کارروائی کریں اور مسافروں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا ازالہ کریں۔

ترجمان قومی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی کراچی سے سکھر کی پرواز سے کسی کنفرم مسافر کو نہیں اتارا گیا، پی آئی اے عملے پر کنفرم نشست کی جگہ زیادہ قیمت پر ٹکٹ دینےکا الزام غلط ہے۔

ترجمان کے مطابق مذکورہ پرواز پی کے 536 پر کسی چانس والے مسافر نے سفر نہیں کیا مسافر کو خالی نشست ہونے پر بورڈنگ دی گئی مگر اس نے ساتھی کے بغیر سفر سے انکار کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں