ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

کراچی میں ڈبل پارکنگ پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : مصروف شاہراہوں پر ڈبل پارکنگ پر پابندی عائد کرتے ہوئے ہدایت کی کہ مصروف شاہراہوں پر قائم چارجڈ پارکنگ کے لئے قواعد پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی حسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، اجلاس میں ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز ، ڈپٹی کمشنرز اور بلدیاتی اداروں اور پی ٹی اے سیکریٹری نے شرکت کی۔

کراچی میں ٹریفک دباو دور کرنے کے لئے موثر اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ، کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس مل کراقدامات کریں۔

- Advertisement -

اجلاس میں کراچی کی مصروف شاہراہوں پر ڈبل پارکنگ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ مصروف شاہراہوں پر قائم چارجڈ پارکنگ کے لئے قواعد پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔

قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے کنٹریکٹرز کے اجازت نامے منسوخ کر نے پر اتفاق کیا گیا ، اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شہرمیں 201 چارجڈ پارکنگ قائم ہیں ایک سو تیس چارجڈ پارکنگ مصروف شاہراہوں پر ٹریفک دباو کا باعث ہیں۔

۔ڈی آئی جی ٹریفک نے بتایا کہ کراچی میں شاہراہوں پرچارجڈ پارکنگ اور غیر قانونی پارکنگ کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے، ایک سو تیس130 چارجڈ پارکنگ مصروف شاہراہوں پر قائم ہیں، چارجڈ پارکنگ پر ڈبل اور ٹرپل پارکنگ اور دیگر قواعد کی خلاف ورزی کی وجہ سے ٹریفک کا دباو بڑھ رہا ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک کا مزید کہنا تھا کہ اکثریت ضلع جنوبی مین قائم ہیں جبکہ غیر قانونی چارجڈ پارکنگ جو ٹریفک دباو کا سبب ہیں وہ ان کے علاوہ ہیں ۔ڈی آئی جی

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انٹر سٹی بسوں کے شہر کے اندر قائم تمام بس کمپنینوں کے دفاتر میں قائم ٹکٹ کاونٹر فوری طور پر بند کئے جائیں گے۔

کمشنرکراچی نے ہدایت کی سیکریٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ان کمپنیوں کے دفاتر سے مسافروں کو ٹکٹ جاری نہ ہوں۔

اہم ترین

مزید خبریں