ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

شہدائے کربلا کا چہلم، کراچی میں دو روزکیلئے ڈبل سواری پرپابندی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہدائے کربلا چہلم کے سلسلے میں شہر کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے، ڈبل سواری پر پابندی جمعہ کی رات 12 بجے ختم ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق آج ملک بھر میں چہلم حضرت امام حسینؓ عقیدت واحترام سے منایا جائے گا، مختلف شہروں میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

امام حسینؓ کے چہلم پر سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کراچی سمیت سندھ بھر میں48گھنٹے کیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں چہلم امام حسین کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

اس سلسلے میں نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت 8 اور9نومبر کی درمیانی شب رات12بجے سے 10نومبر بروز جمعہ رات 12بجے تک ڈبل سواری پرپابندی عائد رہے گی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق بارہ سال سے کم عمر بچے، بزرگ ، صحافی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے، حکام کا کہنا ہے کہ پابندی لگائے جانے کی وجہ سیکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنانا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں