ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

ڈاؤیونیورسٹی کے طلبا کی مشکلات میں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈاؤیونیورسٹی میں فیسوں میں اضافہ کردیا گیا ، جس کے بعد متوسط طبقےسےتعلق رکھنےوالےطالبعلموں کوفیسیں جمع کرانامشکل ہوگیا ہے۔

تفصیلات مطابق ڈاؤ یونیورسٹی میں فیسوں میں اضافہ کردیاگیا ، ٹرانسپورٹ فیس میں 100فیصداضافہ کیا گیا ، جس کے بعد ٹرانسپورٹ فیس 15ہزار سے بڑھ کر 30ہزار ہوگئی ہے جبکہ اکیڈمک فیس بھی بڑھا کر 50ہزار کردی گئی ہے۔

اس فیصلے کے بعد متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کوفیسیں جمع کرانامشکل ہوگیا ہے۔

خیال رہے کراچی میں قائم ڈاؤویونیورسٹی پہلاہیلتھ کیئرانسٹی ٹیوٹ ہے، جہاں کروناوائرس کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ کی سہولت موجودہے، ڈاؤیونیورسٹی نے کروناوائرس کی تشخیص کے لیے  جدید ٹیکنالوجی کی حامل ایسی کٹس برآمد کیں جو  پی سی آر کے طریقہ کار پر ہی استعمال ہوتی ہیں۔

مزید پڑھیں : ڈاؤیونیورسٹی نے کروناوائرس کی کٹس درآمدکرلیں

اس سے قبل کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ کی سہولت صرف این آئی ایچ اسلام آباد میں تھی۔

ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والی وبا نوول کرونا وائرس 2019 کے پیش نظر جنوری کے اوائل میں ہی کوریا سے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کی کٹس درآمد کے لیے ہدایت کردی تھی۔

ان کا کہنا تھا نوول کرونا وائرس 2019 اس وقت دنیا کی سب سے خطرناک بیماری ہے، جس کے ٹیسٹ سخت حفاظتی اقدامات اور مستند طریقہ کار کے بغیر ممکن نہیں ہوسکتے، اس لیے صرف آئسولیشن وارڈ میں رکھے گئے مشتبہ افراد کے ہی ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں