پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

گاڑیوں کا ای رجسٹریشن کارڈ مفت میں ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ

اشتہار

حیرت انگیز

محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول پنجاب نے ای رجسٹریشن کارڈ سروس شروع کر دی جس کے ذریعے مالک اپنی کار، موٹر سائیکل سمیت کسی بھی گاڑی کے رجسٹریشن کارڈ کی سافٹ کاپی باآسانی اور مفت میں ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے۔

سڑک پر ڈرائیو کرتے وقت ٹریفک پولیس حکام یا متعلقہ اتھارٹی گاڑی کی ملکیت کی تصدیق کرنے کیلیے آپ کو روک سکتے ہیں اور رجسٹریشن کارڈ نہ ہونے کی صورت میں آپ پر جرمانہ بھی عائد کر سکتے ہیں۔

اکثر اوقات شہری اپنی گاڑیوں کا رجسٹریشن کارڈ ساتھ رکھنا بھول جاتے ہیں۔ اس صورتحال سے نمٹنے کیلیے محکمہ ایکسائز پنجاب نے ایک نئی سروس کی جس کے تحت مالکان اپنی گاڑیوں کے ای رجسٹریشن کارڈ کو اپنے موبائل فون پر ڈاؤن لوڈ کر کے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

گاڑی کا ای رجسٹریشن کارڈ محکمہ ایکسائز کی ویب سائٹ سے باآسانی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

محکمہ ایکسائز کی آفیشل ویب سائٹ https://excise.punjab.gov.pk وزٹ کریں اور مینو بار میں ’ای رجسٹریشن کارڈ‘ پر کلک کریں۔

اس کے بعد آپ اس صفحے https://vrcentpunjab.com/card پر چلے جائیں گے۔ یہاں آپ سرچ بٹن کو دبانے سے پہلے گاڑی کا رجسٹریشن نمبر اور چیسس نمبر درج کریں، تصدیق مکمل ہونے کے بعد آپ کو ای رجسٹریشن کارڈ مل جائے گا۔

آپ باآسانی رجسٹریشن کارڈ کی سافٹ کاپی کو مستقبل کے استعمال کیلیے موبائل فون پر محفوظ کر سکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں