بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

بھارت میں خوفناک ٹرین حادثہ، درجنوں افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں مسافر ٹرین کے پٹری سے اترنے اور مال گاڑی سے ٹکرانے کے نتیجے میں کم از کم 50 افراد ہلاک اور سیکڑوں کو ہسپتال لے جایا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرقی ریاست اڈیشہ کے ضلع بالاسور میں تقریباً 500 پولیس افسران اور 75 ایمبولینسوں کو جائے حادثہ پر بھیجا گیا ہے۔

People try to escape from toppled compartments, following the deadly collision of two trains, in Balasore, India

- Advertisement -

ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ وہ حادثے سے "پریشان” ہیں اور متاثرہ افراد کی "ہر ممکن مدد” کی جا رہی ہے دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

ریلوے کے وزیر نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا کہ حادثے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

ریاست کی فائر سروسز کے ڈائریکٹر جنرل سدھانشو سارنگی کے مطابق حادثے میں کم از کم 400 افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ درجنوں ملبے تلے دبے ہیں۔

Biggest Train Accidents In India In Recent Years

مقامی رپورٹس کے مطابق کورومنڈیل ایکسپریس، جو مشرق میں کولکتہ سے جنوبی ہندوستان کے چنئی تک چلتی ہے وہ ڈی ریل ہو کر مخالف ٹریک پر گر گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں