جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

اٹلی : تارکین وطن کی کشتی کو خوفناک حادثہ، 46 ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

روم : اٹلی میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے درجنوں غیرملکی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، کشتی میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے۔

تفصیلات کے مطابق روزگار کی تلاش میں لیبیا سے آنے والوں کو ملازمت کے بجائے موت مل گئی، اٹلی کے ساحل شہر کروٹون کے قریب پناہ گزینوں کی ایک کشتی ڈوبنے سے کم از کم 46تارکین وطن ہلاک ہوگئے، ڈوب کر ہلاک ہونے والوں میں کئی بچے بھی شامل ہیں، کشتی میں 250افراد سوار تھے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے حکام کا کہنا ہے کہ ساحل شہر کروٹون کے قریب ڈوبنے والے لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے 100 افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا، سمندر میں طوفان کے باعث ریسکیو ورکرز کو امدادی کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

- Advertisement -

اس حوالے سے پاک فیڈریشن اٹلی کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ کشتی میں سوار افراد میں28پاکستانی بھی ہیں۔ امدادی کارکن نے بتایا کہ تارکین وطن کی کشتی میں بہت زیادہ افراد سوار تھے جو سمندر میں طغیانی کے باعث اُلٹ گئی۔

کشتی کے ڈوبنے کا یہ واقعہ کیلابریا کے ساحل پر واقع ایک سمندری تفریحی مقام کے قریب پیش آیا، یہ حادثہ ایسے وقت ہوا ہے جب کچھ ہی دن قبل اٹلی کی دائیں بازو کی سخت گیر حکومت نے تارکین وطن کو بچانے کے ایک متنازع نئے قانون کے مسودے کو پارلیمنٹ میں پیش کیا ہے۔

انتہائی دائیں بازو کی جماعت سے تعلق رکھنے والی صدر جارجیا میلونی نے گزشتہ برس اکتوبر میں اقتدار حاصل کیا تھا۔ ان کی جماعت نے ووٹرز کے سامنے اپنے منشور میں غیرقانونی تارکین وطن کے بہاؤ کو اٹلی کے ساحل پر آنے سے روکنے کا وعدہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے افریقا اورایشیا کے غریب ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد بہتر مستقبل کی تلاش میں غیر قانونی طریقے سے یورپ بالخصوص اٹلی پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں، اس دوران اب تک ہزاروں افراد لقمہ اجل بھی چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں