تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

امریکا میں قیامت صغریٰ کا منظر، 70 سے زائد ہلاکتیں (بچے نہ دیکھیں)

واشنگٹن: امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی جس کے باعث اب تک 70 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی راست کینٹکی، آرکنساس، الینوائے، میزوری اور ٹینیسی میں طوفان کی رفتار سے چلنے والے بگولوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔

کئی عمارتیں، فیکٹریاں، ویئر ہاؤسز تباہ ہوگئے، ٹریفک کا نظام معطل اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

طوفانی ہواؤں اور بگولوں نے سب سے زیادہ نقصان ریاست کینٹکی میں پہنچایا جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔گورنر کنٹیکی نے اپنے بیان میں گزشتہ شب کو ایک بدترین رات قرار دیا۔

حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حکومت کی ہدایت پر ریسکیو کا عمل تیز کردیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کا مقامی اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔

امریکی حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ متاثرین کی مدد کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائیں گے۔

Comments

- Advertisement -