تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں بم دھماکا، 90 افراد ہلاک

موغادیشو: صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں بم دھماکے کے نتیجے میں 90 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت میں ٹرک میں نصب بم کے ذریعے دھماکا کیا گیا جس کے نتیجے میں 90 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

بم دھماکا مصروف ترین علاقے میں کیا گیا جس کے نتیجے میں 90 سے زائد افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: صومالیہ میں خودکش دھماکا، صدارتی امیدوار سمیت 26 افراد ہلاک

رپورٹ کے مطابق دھماکا شہر کی مصروف شاہراہ پر سیکیورٹی چیک پوائنٹ کے قریب ہوا جہاں ٹریفک کا بے انتہا رش موجود تھا، دھماکے کے نتیجے میں وہاں موجود درجنوں گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

سرکاری ترجمان نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکا موغادیشو میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر کیا گیا جبکہ ہلاکتوں اور زخمیوں میں زیادہ تعداد طلبہ کی ہے جو یونیورسٹی کے لیے وہاں سے گزر رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی ذمہ داری اب تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -