ماسکو : سوچی میں بیس جمپنگ کے سنسنی خیز مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے ایڈونچر کے شوقین افراد نے شرکت کرکے ایسے کرتب دکھائے کہ لوگ دنگ رہ گئے.
تفصیلات کے مطابق مہم جوئی کے شوقین افراد اپنے شوق کی تکمیل کے لیے جان ہتھیلی پر رکھ کر اپنے ایڈونچر کا شوق پورا کرنے کے لیے ہر حد سے گزر جاتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ روس میں ایسے مہم جوئی کے شوقین افراد کے لیے بیس جمپنگ کا مقابلہ منعقد کیا گیا تھا جس میں منچلوں نے جازی کی بازی لگاکر ایسے کرتب دکھائے کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔
روس میں معنقدہ بیس جمپنگ کے سنسنی خیز مقابلوں کے سالانہ فیسٹیول میں دنیا بھر سے خطروں کے کھلاڑی شریک ہوئے اور بلند و بالا پہاڑ درمیان بنے ہوئے دو سو سات میٹر بلند پُل سے چھلانگ لگاکر منفرد کرتب کا مظاہرہ کیا۔
بیس جمپنگ کے شوقین افراد نے پیراشوٹ سے زمین پر پہنچ کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواکر حاضرین کی خوب داد وصول کی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ منچلوں کے لیے بیس جمپنگ کا فیسٹول چوتھی مرتبہ سوچی میں منعقد کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ بیس جمپنگ کے سنسنی خیز مقابلوں میں مہم جو افراد بلند و بالا عمارتوں، پہاڑوں کی چوٹیوں اور اونچے پُلوں سے چھلانگ لگا کر منچلے اپنی جان خطروں میں ڈالتے ہیں۔