The news is by your side.

Advertisement

جرمنی میں آتش بازی نے چڑیا گھر جلا ڈالا، تمام بندر ہلاک

برلن: جرمنی میں سال نو کے جشن میں آتش بازی نے چڑیا گھر جلا ڈالا، خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں تمام بندر زندہ جل گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا واقعہ سال نو کی شب کیرے فلیڈ میں پیش آیا جہاں تاریخی چڑیا گھر کا بندروں کے لیے مختص حصہ مکمل طور پر جل گیا۔

خوفناک آتشزدگی کے باعث وہاں موجود تمام بندر زندہ جھلس کر ہلاک ہو گئے، مہلوک بندروں میں ایک 48 سالہ سلور بلیک گوریلا بھی شامل ہے جب کہ درجنوں پرندے بھی شعلوں کی لپیٹ میں آ کر ہلاک ہوگئے۔

چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے نتیجے میں صرف 2 بندروں کی ریسکیو کیا گیا ہے تاہم وہ بھی جھلسے ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔

پولیس، مقامی میڈیا اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سال نو کے جشن کے دوران آتش بازی کے نتیجے میں کچھ آتشی مواد بندروں والے حصے میں گرا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے 2 ہزار اسکوائر میٹر پر پھیلے حصے کو جلا ڈالا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں