ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

بین الاقوامی فوجداری عدالت پر امریکی پابندیاں، درجنوں ممالک نے خبردار کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیشنل کرمنل کورٹ (آئی سی سی) پر امریکی پابندیوں کے معاملے پر 70 سے زائد ممالک نے خبردار کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس، جرمنی، برطانیہ اور ہالینڈ سمیت درجنوں ممالک نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کیلئےحمایت کا اعادہ کیا ہے۔

گلوبل ساؤتھ کی 9 ممالک کی نئی تنظیم ہیگ گروپ نےامریکی رویے سے خبردار کر دیا۔

ہیگ گروپ کا کہنا ہے کہ امریکا عالمی گورننس اور قانون کے اداروں کو تباہ کر رہا ہے امریکی پابندیاں عالمی قانون کیلئے کام کرنے والے اداروں کو تباہ کر رہی ہیں۔

گروپ نے کہا کہ اسرائیل کو اقدامات کیلئے جوابدہ ٹھہرانے کا مقصد مستقبل میں نقصانات سے بچنا ہے امریکا بین الاقوامی قانون کے ہر ایک ادارے پر حملہ کر رہا ہے۔

ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی پر پابندیوں نے امریکا کو جنگی مجرموں کیساتھ کھڑا کر دیا، بین الاقوامی فوجداری عدالت پر پابندیاں احتساب کو کمزور کردے گی۔

ایچ آرڈبلیو نے کہا کہ آئی سی سی پر امریکی پابندیاں دنیا بھر میں متاثرین کو انصاف سے محروم کرے گی، ٹرمپ انتظامیہ امریکی اسرائیلی حکام کو سزا سے بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔

ہیومن رائٹس واچ کا کہنا تھا کہ آئی سی سی رکن ممالک کو چاہیے عدالت کو سپورٹ کریں، آئی سی سی رکن ممالک کو یقینی بنانا ہو گا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں