جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

آزاد کشمیر، بھارتی جارحیت جاری، درجنوں افراد شہید ہو چکے ہیں

اشتہار

حیرت انگیز

کوٹلی : آزاد کشمیرکےمختلف سیکٹرزمیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے درجنوں افراد شہید اور 60 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں جب کہ 70 سے زائد خاندان در بدر ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے مختلف سیکٹرز میں بھارتی بربریت عروج پر ہے گزشتہ چند روز سے جاری بھارتی جارحیت نے معصوم اور نہتے شہریوں کو بھی نہیں بخشا فائرنگ سے درجنوں افرادشہید اور ساٹھ سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی وجہ سے 70 سے زائد خاندان بے گھر ہو گئے ہیں عورتوں، بچوں اور معصوم لوگوں پرگولے برسانے والی بھارتی حکومت کا اصلی چہرہ سامنے آگیا ہے۔

واضح رہے کہ 28 جولائی کو حریت پسند نوجوان رہنما برہان وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کشیدہ حالات بدستور جاری ہے اور معصوم نہتے کشمیریوں پر پلٹ گن کے استعمال نے عالمی سطح پر بھارتی چہرہ بےنقاب ہو گیا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ کشمیر پر سے عالمی توجہ ہٹانے کے لیے بھارت لائن آف کنٹرول پر جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے لیکن پاکستان نے بھارتی عزائم کے خلاف اقوام متحدہ سمیت دنیا کے ہر بڑے ادارے کے سامنے آواز اُٹھائی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں