اسلام آباد : دبئی کی بڑی فرم نے کراچی پورٹ اور پیپری کےدرمیان کوریڈوربنانےمیں سرمایہ کاری کی خواہش کااظہار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق دبئی کی بڑی فرم ڈی پی ورلڈ کے وفد نے یو جراج نرائن کی قیادت میں ایس آئی ایف سی کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران ڈی پی ورلڈ نے کراچی پورٹ اور پیپری کےدرمیان کوریڈوربنانےمیں سرمایہ کاری کی خواہش کااظہار کیا۔
- Advertisement -
دبئی کی بڑی فرم نے ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے امکانات کیلئے بھرپور عزم کا اظہار کیا۔
فرم نے پاکستان کے لاجسٹکس سیکٹر میں مشترکہ منصوبوں اور سرمایہ کاری کےعزم کا اعادہ کیا۔